زیر التوا کیسز کے جلد فیصلے اور مؤثر احتساب پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے:ڈی جی نیب سندھ

زیر التوا کیسز کے جلد فیصلے اور مؤثر احتساب پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے:ڈی جی نیب سندھ

کراچی:گورنرسندھ کامران خا ن ٹیسوری سے ڈائریکٹر جنرل سندھ قومی احتساب بیورو شکیل احمد درانی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات ادارہ جاتی کارکردگی، اداروں میں شفافیت کے لئے نیب کے اقداما ت سمیت دیگر امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سرکاری اداروں میں شفافیت کے لئے قومی احتساب بیورو کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔بدعنوانی کا خاتمہ اور شفاف نظام کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اداروں میں احتساب کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کے لئے نیب مزید موئثر اقدامات یقینی بنائے۔عام آدمی کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے اداروں کو مزید فعال اور مؤثر بنانا ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب شکیل احمد درانی نے کہا کہ اداروں میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے نیب کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔

زیر التوا کیسز کے جلد فیصلے اور مؤثر احتساب پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں