گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن جاری، مزید انسانی باقیات برآمد
گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن نویں روز بھی جاری ہے جبکہ تیسرے فلور سے انسانی باقیات ملی ہیں۔
ملنے والی انسانی باقیات ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سُمعیہ طارق کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال لائی جاچکی ہیں جن میں سے 22 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے
انہوں نے کہا کہ 6 لاشیں قابلِ شناخت تھیں جب کہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ممکن ہوئی۔
