
محکمہ موسمیات کے مطاق بحریہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان( بیپر جوائے) کمزور ہو کر شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو چکا ہے اور گزشتہ 12 گھنٹو کے دوراں شمالی سمت میں حرکت کرتا رہاہے اور یہ کراچی سے تقریبا 470 میٹر جنوب، ٹھٹھہ سے 460 کلو میٹر جنوب میں موجود ہے۔
طوفان کے مرکز اور اطراف میں ہوائیں 140-150 اور زیادہ سے زیادہ 170 کلو میٹر فی گھنٹہ ہیں۔ یہ طوفان 14 جون کی صبح تک شمالی سمت اور اس کے بعد شمالی مشرقی سمت میں حرکت کرے گا، کیٹی بندرسندھ اور انڈین گجرات کی ساحلی پٹی سے 15 جون کی دوپہر/ شام کے دوران شدید سمندری طوفان کی صورت میں ٹکرانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطاق کیٹی بندر اور محلقہ علاقوں میں 8 سے 12 فٹ کی لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکراسکتی ہیں جو نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطاق سمندری طوفان کے جنوب مشرقی سندھ کے ساحلی پتی تک پہنچنے کی صورت میں 13 سے 17 جون کے دوران ٹھٹھ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلا میں وسیع پیمانے پر آندھی- گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور کہیں انتھائی شدید بارش اور تیز ہواؤں کے جھکڑ (جن کی رفتار 80-120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے) کا امکان ہے۔
