کراچی: گل پلازہ  میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

کراچی: گل پلازہ  میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

کراچی: ایم اے جناح  روڈ  پر  واقع  گل پلازہ  میں آگ بھڑک اٹھی،6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

کراچی کی مشہور شاہراع  ایم اے جناح  روڈ  پر  واقع  گل پلازہ  میں آگ لگ گئی

ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو تیسری منزل تک پہنچ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ  آگ لگنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 20افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق20فائر ٹینڈرز اور 4اسنارکلز کی مدد سے آگ پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں

پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔پاک بحریہ کے فائرٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ آگ لگنے کے باعث گراؤنڈفلورکی تمام دکانیں جل گئیں۔شاپنگ پلازہ میں ایک ہزار 200 سے زائد دکانیں ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں