گوادر میں مسافر کوچ حادثے کا شکار،9 افراد جاں بحق

گوادر میں مسافر کوچ حادثے کا شکار،9 افراد جاں بحق

گوادرمیں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گوادر میں ہڈ گوٹھ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ مسافر کوچ کراچی سے جیونی جارہی تھی، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں