افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں:وزیراعظم

افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں ۔

قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں۔ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، 2018 کی طرح دہشتگردی کا سر کچل دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھاکر بحرہند میں ڈبو دیا جائے گا۔افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں  اور دشمن کی طرف سے انہیں ہرطرح کے وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے جید علماکا یہاں ہونا اچھی بات ہے، قومی یکجہتی کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے شاید کبھی نہ تھی،مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں