پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی پرنسس زارا آغا خان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی

پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی پرنسس زارا آغا خان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی

کراچی: پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی پرنسس زارا آغا خان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی

سندھ حکومت کی طرف سے صوبائی وزیر برائے ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور پرنسس زارا آغا خان کو ایئرپورٹ پر پھول پیش کیے۔

پرنسس زارا آغا خان اور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کے درمیان ایئرپورٹ پر ملاقات،پرنسس زارا آغا خان نے سندھ حکومت کے استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں آغا خان خاندان کے کردار کو سراہا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ آغا خان خاندان کی خدمات معاشرے کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، آغا خان خاندان کی خدمات سندھ سمیت پورے ملک کیلئے قابلِ قدر ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسماعیلی برادری کی ترقی اور سہولیات کیلئے خصوصی اور ذاتی کاوشیں لی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آغا خان خاندان کی خدمات کو ہمیشہ پاکستان کے لیے قابلِ فخر اثاثہ سمجھا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں