پلاننگ اور ڈویلپمینٹ ڈپارٹمینٹ کی ٹیم کا ملیر ندی پر زیر تعمیر پل کا دورہ،وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش

پلاننگ اور ڈویلپمینٹ ڈپارٹمینٹ کی ٹیم کا ملیر ندی پر زیر تعمیر پل کا دورہ،وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر پلاننگ اور ڈویلپمینٹ ڈپارٹمینٹ کی ٹیم کا ملیر ندی پر زیر تعمیر پل کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر قائدآباد میں این-5 (مرغی خانہ) پل کا معائنہ بھی کیا گیا۔پی اینڈ  کی ٹیم میں انجینئر اورنگزیب وستڑو اور انجینئر عمران میمن شامل تھے۔

ایم ای سی ٹیم  نے پل کی تعمیراتی پیش رفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لے کر  وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کردی

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملیر ندی پل منصوبے کی لاگت 3006.690 ملین روپے مقرر ہے،ملیر ندی پل منصوبے کی فزیکل پیش رفت 65 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے پر اب تک 61.6 فیصد مالی اخراجات کیے جا چکے، ترقیاتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی میں بتاگیا کہ سائٹ پر کنکریٹ کی مضبوطی جانچنے کے لیے نان ڈسٹرکٹیو ٹیسٹ کیے گئے، گرڈرز اور ٹرانسم کے سائز کی پیمائش بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پل منصوبے کی تکمیل مئی 2026 سے تک مکمل کی جائے۔ سی ایم سندھ نے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت کی

پی اینڈ کی  ٹیم نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ منصوبے پر کام کی رفتار اطمینان بخش ہے

ریمپس کے لیے بجری اور ایگریگیٹ بیس کا اسٹاک فوری تیار کرنے کی وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کا ریمپس کے لیے بجری اور ایگریگیٹ بیس کا اسٹاک فوری یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مٹیریل کی بروقت دستیابی سے منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں