ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کردیا

پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کےمطابق دہشتگردوں نےاچانک فائرنگ شروع کی جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جواب دیا۔ دونوں اطراف سےشدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا

پولیس نے مؤثرکارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،واقعے کے دوران ایک پولیس جوان معمولی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کےمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ خود موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں