ریٹائرڈ میونسپل کمشنر اختر شیخ بیٹے کی آڑ میں صدر ٹاؤن کے افسران کو احکامات جاری کرنے لگے:ذرائع
کراچی: ریٹائرڈ میونسپل کمشنر اختر شیخ اپنے بیٹے کے عہدے کا استعمال کرکے ٹاؤن میں کار وہنوار چلانے لگے
ذرائع کے مطابق ریٹارئرڈ میونسپل کمشنر اختر شیخ کے بیٹے ندیم شیخ کو کوسیگنیچر کا چارج سونپا گیا تھا جس کا مقصد صرف ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنا تھیں
ذرائع کے مطابق اختر شیخ نے اپنے بیٹے کے آڑ ٹاؤن چیئرمین کو بائیس پاس کردیا اور میونسپل کمشنر کے دفتر میں ٹھیکیداروں سے ملاقاتیں کرنا شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق بھانڈہ تب پھوٹا جب سارے معاملے کی شکایت صدر ٹاؤن چیئرمین تک پنہچ گئی جس کے بعد میونسپل کمشنر کا کمرہ بند کروادیا گیا
واضح رہے کہ اختر شیخ کو سابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اختر شیخ کو برطرف کرکے تمام بقایا جات وصول کرنے کے احکامات کے ساتھ نوکری سے فارغ کیا تھا۔
