بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ،4 افراد جاں بحق

بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ،4 افراد جاں بحق

بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں میں ہوید کے علاقے میں امن کمیٹی ممبران پردہشتگردوں نے فائرنگ کردی

پولیس کا کہنا ہےکہ امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں