پیپلز پارٹی  کا صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری ہونے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

فائیل فوٹو

پیپلز پارٹی  کا صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری ہونے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرلیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران  پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان نے واک آوٹ کیا

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نوید قمر کا کہنا تھاکہ اس ایوان کی پرائمری ذمہ داری قانون سازی ہے لیکن پہلی بارحکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدرنے منظوری نہیں دی۔اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان میری بات سن لیں، یہ بات ہمارے نوٹس میں لائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں جب تک صدر توثیق نہ کریں ہم اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پرپارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں