خوبصورت ماڈل روڈ کی تعمیر مکمل،یہ صفورا ٹاؤن کی جانب سے عوام کے لئے تحفہ ہے:راشد خاصخیلی
کراچی:چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر صفورا ٹاؤن میں خوبصورت ماڈل روڈ کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ،یہ سڑک چانڈیو چوک عبداللہ شاہ غازی گوٹھ یوسی 3 سے مختلف علاقوں سے گزرنے والی مرکزی روڈ ہے جس کی تعمیر پر عوام خوشی کا اظہار کر رہے ہیں.سڑک کی تعمیر میں معیار کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے یہ سڑک اس لئے اہمیت کی حامل ہے کہ یہ ہائ وے تک پہنچنے کا ایک راستہ ہے جس کی تعمیر کے بعد منٹوں میں منزل مقصود تک باآسانی پہنچا جاسکتا ہے.
چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ صفورا ٹاؤن کی عوام سے جو بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے وعدے کئے تھے اس پر عمل پیرا ہیں یوسی 3 کی اہم شاہراہ کو ماڈل شاہراہ میں تبدیل کر کے عوام کو تحفہ دیا گیا ہے ،کئ ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جو جلد ہی مکمل کر لئے جائیں گے ،عملی خدمات پر یقین رکھتے ہیں اسے لئے مرحلہ وار بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں
اشد خاصخیلی نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے ترقیاتی منصوبے عوام کو فراہم کئے جائیں جو معیاری اور پائیدار ہوں تاکہ عوام طویل عرصے تک ان سے بھرپور طریقے سے مستفید ہوسکیں ،انہوں نے صفورا ٹاؤن کے مکینوں سے گزارش کی جو ترقیاتی کام سر انجام دئیے جارہے ہیں ان کی حفاظت کی ذمہ داری خود بھی لیں خاص طور پر سڑکوں کی تعمیر کے بعد انہیں اصل شکل میں برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کیا جائے.ماڈل روڈ سے گزرنے والوں نے مذکورہ سڑک کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ یہ شہر کی بہترین سڑکوں میں سے ایک ہے انہوں نے ٹاؤن چئیرمین راشد خاصخیلی اور ان کی ٹیم کا ماڈل سڑک کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا.
