
وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول میں ممکنہ طوفان کے پیش نظرمتعلقہ حکام سے ہنگامی رابطہ کیا، اس دوراں کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، ابراہیم حیدری اور مبارک ویلیج سمیت طوفان سےممکنہ متاثرعلاقوں میں اقدامات پرتبادلہ خیالات کیا گیا۔
وفاقی وزیر سید امین الحق کی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے گفتگو اپنی وزارت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ تیزرفتار ہواؤں سےبجلی کےکھمبے اور درخت اکھڑنے، بل بورڈز گرنے کاخدشہ اور بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کو گجر نالہ، اورنگی نالہ کی صفائی اور بہاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، نالوں کی صفائی ، نکاسی آب کےنظام اورٹوٹی سڑکوں کی ہنگامی مرمت سے صورتحال کو بہتر کیا جاسکتاہے۔
سید امین الحق کہنا تھا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کیلئے، کے الیکٹرک کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیئے،
پی ڈی ایم اے کے سلیمان شاہ کو ٹھٹہ، سجاول، کیٹی بندر سمیت تمام علاقوں سےرہائشیوں کی نقل مکانی میں تیزی لانے کی ہدایت اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو بھی ہدایات جاری کردیں
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے بجلی، انٹرنیٹ کا نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ٹیلی کام کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹاورز اور آپٹیکل فائبر کیبل کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کریں۔ممکنہ طوفان اور شدید بارشوں میں نیٹ ورکنگ نظام کو فعال رکھنے کے اقدامات کیئے جائیں۔ہنگامی صورتحال میں انٹرنیٹ وموبائل سروسزبحال رکھنے کے متبادل اقدامات لازمی ہیں،پی ٹی اے ٹیلی کام کمپنیوں سے مکمل رابطے میں رہے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
