ایران میں مہنگائی کے خلاف مسلسل مظاہرے،ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی
تہران: ایران میں مہنگائی خلاف احتجاجی مظاہرے مسلسل دسویں روز بھی جاری ہیں۔
مختلف شہروں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے، جبکہ سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تہران، شیراز اور ایران کے مغربی علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے، جن کے دوران تقریباً 1200 افراد کو حراست میں لیا گیا۔مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں 250 پولیس اہلکار اور بسیج فورس کے 45 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔
