ایران میں مظاہرے:علی خامنہ ای کا متبادل خفیہ منصوبہ سامنے آگیا

ایران میں مظاہرے:علی خامنہ ای کا متبادل خفیہ منصوبہ سامنے آگیا

مغربی میڈیا میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا متبادل خفیہ منصوبہ سامنے آیا ہے۔

ایران میں ایک طرف حکومت مخالف احتجاج بڑھ رہا ہے تو دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔

اس تناظر میں برطانوی میڈیا نے انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بدترین صورت حال میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے ماسکو چلے جانے کا پلان بی تیار کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر سکیورٹی فورسز احتجاج پر قابو پانے میں ناکام ہوئیں یا وفاداری چھوڑ دی تو خامنہ ای اپنے قریبی حلقے، اہل خانہ اور بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای سمیت ایران چھوڑ سکتے ہیں

رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے اُنہوں نے تہران سے نکلنے کے ممکنہ راستوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور محفوظ انخلا کے لیے بیرون ملک جائیدادیں، اثاثے اور نقد رقم بھی جمع کی جا رہی ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خراب معیشت، مہنگائی، کرنسی کی قدر میں شدید کمی، امریکی پابندیاں، بدعنوانی اور بدانتظامی نے عوامی غصے کو ہوا دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی مظاہرین کی حمایت اور فوجی مداخلت کی دھمکی دی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں