وینزویلا کے صدر مادورو اور اہلیہ کو لے کر امریکی طیارہ نیویارک پہنچ گیا

وینزویلا کے صدر مادورو اور اہلیہ کو لے کر امریکی طیارہ نیویارک پہنچ گیا

امریکا کے حملے کے بعد گرفتار ہونے والے وینزویلا کے صدر مادورو اور اہلیہ کو لے کر امریکی طیارہ نیویارک پہنچ گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ جس میں وینزویلا کے گرفتار صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سوار تھے ، نیو یارک کی اسٹیورٹ ائیر نیشنل گارڈ بیس پہنچ گیا۔

امریکی بوئنگ 757 طیارے کے ذریعے وینزویلا کے گرفتار صدر کو نیویارک منتقل کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سفر کے دوران یہ سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی پرواز تھی۔نکولس مادورو کو ہیلی کاپٹر میں مین ہٹن پہنچا یا گیا۔ انہیں بروکلین حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے ۔مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیاجائے گا جہاں ان پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرکے امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں