وینزویلا کے صدر کو اہلیہ سمیت گرفتار کرکے بیرون ملک منتقل کردیا:ٹرمپ

امریکا کا وینزویلا پر حملہ، صدر مادورو اہلیہ سمیت گرفتار،ملک سے باہرمنتقل

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے اور صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کوگرفتار کرکے ملک سے باہرمنتقل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں دھماکے ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔وینزویلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا حکم دیا۔ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں کم ازکم 7دھماکے ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر وینزویلا حکومت نے تصدیق کی کہ حملےکاراکس، میرانڈا، آراگوا اورلاگویرا ریاستوں میں ہوئے ہیں،ان امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرناہے۔

وینزویلا حکومت نے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، ہم امریکا کی فوجی جارحیت کو مستردکرتے ہیں۔

رپوٹس کے مطابق وینزویلا کے صدر نے حملوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ٹرمپ نے وینزویلا پر حملوں کے حوالے سے کہا کہ وینیزویلا اور اس کی قیادت کیخلاف آپریشن کیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کردیا گیا ہے۔یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے۔ امریکی صدر اس حوالے سے مزید تفصیلات آج رات پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔

کولمبیا اور کیوبا نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں