معاشی ترقی میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا:سروے
معاشی ترقی میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے
پاکستان بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے رہا ہے، گلوبل اکناک گیلپ سروے کو 60 ممالک میں کیا گیا۔
گوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد لوگ آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں
مجموعی طور پر 31 فیصد کا نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے، اقتصادی حوالے سے 53 فیصد پاکستانی 2026 کو خوشحالی کا سال سمجھتے ہیں۔پرامید پاکستانیوں کی شرح بھارت کے 39 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، یہ عالمی اوسط 24 فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے، امن کے حوالے سے بھی پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا
گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق امن کے حوالے سے بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ہے، یہ سطح پاکستان میں 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی امیدوں میں سے ایک بلند ترین سطح ہے۔
گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق خصوصی طور پر یہ رجحان 1990 کی دہائی کے آخر اور 2010 کی دہائی کے وسط میں دیکھا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے عالمی سطح پر تین اہم پیمانوں میں اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، ان پیمانوں میں مجموعی امید، اقتصادی خوشحالی، اور امن کی توقع شامل ہیں۔پاکستان نے ان میں سے دو پیمانوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی ہے، نتیجتاً غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے حوالے سے پُراعتماد اور پُرامید ہیں۔
