
کراچی: پی ڈی ایم اے نے جنوب مشرقی سندھ کے علاقوں کے لیے وارننگ جاری کردی. سمندری طوفان کراچی سے 600 کلومیٹر اور ٹھٹھہ سے 580 کلومیٹر جنوب میں ہے.
پی ڈی ایم اے سندھ نے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، سجاول، عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت، سمندی طوفان سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں کے طرف بڑھ رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کا کہنا ہے کہ طوفان کے پیش نظر جنوب مشرقی سندھ کے شہروں میں شدید طوفانی بارشوں ہونگی۔ 13 جون سے کراچی، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمدخان، بدین، ٹھٹھہ، تھر، عمرکوٹ میں طوفانی بارشوں کے دوران 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوائیں چلینگی،
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی فوری طور پر زیر تعمیر اور کمزور عمارتوں کو خالی کرائے.
کراچی میں بڑے بل بورڈز فوری طور پر اتارے جائیں، کسی بڑے حادثہ کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں.انتظامیہ مکمل طور پر ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی جاتی ہے.
