گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کو ترقیاتی منصوبوں اور ٹیکس ریکوری کے حوالے سے بریفنگ
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے گڈاپ ٹاؤن میں جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں اور ٹیکس ریکوری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔
اجلاس میں ٹاؤن کے مختلف شعبہ جات کے افسران نے اپنی کارکردگی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر ٹیکسز ھمایون عمران خان اور ڈائریکٹرایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ نے ٹیکس ریکوری، بقایاجات کی وصولی اور ایڈورٹائزمنٹ فیس سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، غیر رجسٹرڈ یونٹس کو نیٹ میں شامل کرنے اور ریکوری کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، جن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی، آب، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، مشنری، پارکس اور دیگر بلدیاتی سہولیات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
افسران نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کے حوالے سے چیئرمین اور میونسپل کمشنر کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور گڈاپ ٹاؤن کی مجموعی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور ٹیکس ریکوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ بلدیاتی وسائل میں اضافہ ہو سکے۔
میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے کہا کہ بہتر ٹیکس ریکوری سے ٹاؤن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں عوامی فلاح و بہبود کے مزید منصوبے شروع کیے جا سکیں گے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شفاف نظام کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں تاکہ گڈاپ ٹاؤن کو ایک مثالی ٹاؤن بنایا جا سکے۔
اس پر سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائر یکٹر پارکس محمد افضل لغاری،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، اسسٹنٹ انجینئر ارشید بلوچ، پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔
