بنگلا دیش کی سابق خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر دی گئیں
بنگلا دیش کی سابق خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی جانب سے خالدہ ضیا کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔
خالدہ ضیا بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور ملک کی سیاست میں ایک اہم اور نمایاں کردار کی حامل رہیں۔
