شہید بینظیر بھٹو ایک بھادر لیڈر تھیں:علی احمد جان
کراچی: ایم۔پی۔اے علی احمد جان مورڑو میر بحر ٹاؤن کے چیئرمین علی اکبر کے ہمراہ جیالوں کی بڑی تعداد نے شھید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
ایم۔پی۔اے علی احمد جان نے کہا کہ 27 دسمبر ہماری تاریخ کا وہ دن ہے جو ہمیں اجتماعی سوگ، غور و فکر اور عزمِ نو کی یاد دہانی کراتا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو محض ایک رہنما نہیں تھیں بلکہ وہ جمہوریت کی نڈر آواز، مظلوموں کی امید اور آمریت، انتہاپسندی و عدم برداشت کے خلاف ایک ناقابلِ تسخیر علامت تھیں۔دخترِ مشرق کی زندگی جرأت اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی ان کی عظیم قربانی خون سے لکھا وہ عہد ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی۔ بی بی شہید کا پُرامن، جمہوری اور باوقار پاکستان کا وژن ہے آج بھی نسل در نسل بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر نے کہا ان کی قربانی ہماری طاقت، ان کا وژن ہماری رہنمائی اور ان کی جرأت ہماری دائمی ذمہ داری ہے
شہید بینظیر بھٹو ایک بھادر لیڈر تھیں:علی احمد جان
اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔
