نیو کراچی میں پیور بلاک سے سڑک کی تعمیر مکمل،گرین بیلٹ اور پھول پودے سجائے گئے
کراچی: نیوکراچی ٹاؤن سیکٹر 5C. 3 نارتھ کراچی میں پیور بلاک سے سڑک کی تعمیر مکمل، گرین بیلٹ اور پھول پودے سجائے گئے۔نارتھ کراچی کی عوام نے علاقے کی حالت میں واضح بہتری پر خوشی کا اظہارکیا سوئی گیس کمپنی کی طرف سے فراہم کردا رقم صرف عوامی مفاد میں ہی خرچ کی جائے گی۔
نیو کراچی ٹاؤن کے چیرمین محمد یوسف نے سیکٹر 5C. 3 نارتھ کراچی میں پیور بلاک سے سڑک کی تعمیر مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔
اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبی، یونین کونسلرز، ٹاؤن افسران اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں عوام نے علاقے کی حالت میں واضح بہتری پر خوشی کا اظہار کیا۔
چیرمین محمد یوسف نے کہا کہ سیکٹر 5C. 3 نارتھ کراچی کی عوام گزشتہ عرصے میں سوئی گیس کمپنی کے ترقیاتی کام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ علاقے کی سڑکیں اور بنیادی سہولیات انتہائی خراب تھیں، جس کی وجہ سے لوگوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔ عوام کی دیرینہ خواہش تھی کہ یہاں پیور بلاک سے سڑک تعمیر کی جائے، اور آج یہ کام مکمل ہو کر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سیوریج اور پینے کے پانی کی لائنوں کی مرمت کرائی گئی، اگرچہ یہ ٹاؤن کی ذمہ داری نہیں تھی۔
چیرمین محمد یوسف نے واضح کیا کہ یہ کام ٹاؤن فنڈز سے کرایا گیا تاکہ سڑک دیرپا اور پائیدار ہو، اور علاقے کے لوگ طویل عرصے تک بہتر سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ گیس کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی دو ارب روپے کی رقم صرف سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لیے استعمال کیجا رہی ہے ہم نے مخالفین کے کرپشن کے الزامات کو صبر اور تحمل سے برداشت کیا کمپنی کا کام مکمل ہوتے ہی عوامی سہولت کے لیے فوری اقدامات کیے گئے، اور آج سیکٹر 5C. 3 نارتھ کراچی کی حالت گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر اور صاف ستھری ہے۔
چیرمین نے عوام سے وعدہ کیا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی ہر یونین کونسل کو ماڈل یونین کونسل بنایا جائے گا اور ٹاؤن کو کراچی کا ماڈل ٹاؤن بنانے کے لیے محنت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا، عوام کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں گے تاکہ ہر یونین کونسل میں صفائی، سڑکوں کی مرمت اور بنیادی سہولیات بہترین معیار کی ہوں اور نیو کراچی ٹاؤن واقعی ایک ماڈل ٹاؤن کے طور پر پہچانا جائے۔
