حکومتِ سندھ نے خواتین کو اسکوٹی چلانے کی تربیت دلانے کا آغاز کردیا

حکومتِ سندھ نے خواتین کو اسکوٹی چلانے کی تربیت دلانے کا آغاز کردیا

شرجیل انعام میمن  نے اس حوالے سے کہا کہ کراچی میں کورنگی، گلشنِ اقبال اور ملیر میں تربیت کا آغاز ہوچکا ہے،کراچی کے تمام اضلاع میں پنک اسکوٹی کے لیے درخواست دینے والی ورکنگ وومینز کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی،حیدرآباد میں اسکوٹی تربیت 18 دسمبر سے شروع ہوئی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تربیت جلد شروع کی جائے گی،سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اورمیرپورخاص میں تربیت جلد شروع کی جائے گی۔اسکوٹی چلانے کی تربیت، محفوظ رائیڈنگ کے لیے دی جارہی ہے۔اسکیم کا مقصد خواتین کی محفوظ اور آسان نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔خواتین کو بااختیار بنانا حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔خواتین کی خودمختاری صرف معاشی نہیں بلکہ سماجی آزادی سے بھی جڑی ہوئی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات فراہم کیے بغیر خواتین کو عملی طور پر بااختیار نہیں بنایا جا سکتا،اسکوٹی تربیتی پروگرام خواتین کو خود اعتمادی، خود انحصاری اور عملی آزادی کی جانب ایک اہم قدم ہے،طالبات اور ملازمت  پیشہ خواتین اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں گی، درخواست اور تفصیلات کے لیے smta.sindh.gov.pk ملاحظہ کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں