جماعت اسلامی کا کراچی کے تیرہ مقامات پر دھرنوں کا اعلان
سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی توفیق الدین صدیقی نے کراچی کے تیرہ مقامات پر دھرنوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں خونی ڈمپر و ٹینکر، ای چالان کے نام پر لوٹ مار کے خلاف دھرنے دیئے جائیں گے۔ہیوی ٹریفک سے شہریوں کی بڑھتی اموات، حکومتی بے حسی اور تباہ حال انفراسٹرکچر کے خلاف دھرنے دیئے جائیں گے۔
اپنے جاری بیان میں توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ احتجاجی دھرنوں کا آغاز کل شام 4 بجے سے ہوگا۔ شہر کراچی کی اہم شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔ دھرنے اسٹارگیٹ شاہراہِ فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، داؤد چورنگی، کورنگی کراسنگ۔نورانی کباب ہاؤس چورنگی، تبت سینٹر، یونیورسٹی روڈ موسمیات، پاور ہاؤس چورنگی ، حب ریور روڈ، پراچہ چوک شیر شاہ پر دھرنے دیے جائینگے۔
توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ ڈالمن مال حیدری نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد 10 نمبر، سہراب گوٹھ، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پر دیئے جائیں گے۔
توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سمیت نائب امراء کراچی ، ضلعی و مقامی رہنما احتجاجی دھرنوں سے خطاب کریں گے۔
