صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی سے سندھ مائیکروفنانس بینک کے وفد کی ملاقات
صوبائی وزیر ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے سندھ مائیکروفنانس بینک کے دو رکنی وفد کی ملاقات
صوبائی وزیر ترقیٔ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے سندھ مائیکروفنانس بینک کے دو رکنی وفد نے ملاقات کی جبکہ وفد میں سندھ مائیکرو فنانس بینک کے ہیڈ آف آپریشنز محمد فہد سیف خان اور ہیڈ آف ایچ آر صنم شیخ شامل تھے۔
خواتین کے لیے چھوٹے کاروبار کے فروغ سے متعلق ریوالونگ فنڈ اسکیم کے آغاز پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور خواتین کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے آسان قرضہ جات اور مالی معاونت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بحث
ریوالونگ فنڈ اسکیم کو مؤثر اور پائیدار بنانے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ اجلاس میں سیکریٹری رشید احمد زرداری، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالحفیظ چنا و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
