”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025“ کی غیر معمولی کامیابی پر ممبران آرٹس کونسل اور ان کے اہل خانہ کے لیے میگا میوزیکل کانسرٹ کا انعقاد

”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025“ کی غیر معمولی کامیابی پر ممبران آرٹس کونسل اور ان کے اہل خانہ کے لیے میگا میوزیکل کانسرٹ کا انعقاد

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025“ کی غیر معمولی کامیابی پر ممبران آرٹس کونسل اور ان کے اہل خانہ کے لیے میگا میوزیکل کانسرٹ کا انعقار وائے ایم سی اے گراﺅنڈ میں کیاگیا جس عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی سُریلی آواز سے سماں باندھ دیا۔

راحت فتح علی خان نے کانسرٹ کا آغاز حمدیہ کلام ”اللہ ھو“ سے کیا جبکہ انہوں نے استاد نصرت فتح علی خان کے مقبول کلام ”دم مست قلندر “ اور ”اکھیاں اڈیکدیاں“ گاکر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

راحت فتح علی خان کے گیتوں پر ممبران آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی جھومتے رہے، کانسرٹ میں چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تمام مہمان اور ممبران ِ آرٹس کونسل کا پرتپاک استقبال کیا۔ میوزیکل کانسرٹ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نائب صدر آرٹس کونسل منور سعید، سیکریٹری اعجاز احمد فاروقی، خازن قدسیہ اکبر سمیت اراکین گورننگ باڈی غازی صلاح الدین، عبداللہ سلطان، عنبریں حسیب عنبر، امجد حسین شاہ، فرخ تنویر شہاب، ہما میر، سید ساجد حسن، ایس ایم قیصر سجاد، محمد اقبال لطیف، محمد ایوب شیخ کے علاوہ کوآپٹڈ ممبران میں چاند گل شاہ، عالیہ اقبال نقوی اور ڈاکٹر جعفر احمد بھی شریک تھے۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ آرٹس کونسل کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے آج عید کا دن ہے، آپ سب کے لیے ہم نے راحت فتح علی خان کو بلایا ہے۔

میں نے پندرہ سال پہلے آرٹس کونسل میں ممبر ز کے لیے راحت صاحب کو بلایا تھا، سندھ حکومت نے ہمیں بھر پور سپورٹ کیا ہے، ہم سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر ایک انچ بھی نہیں چل سکتے، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں چیف سیکریٹری سندھ تمام تحفظات کی نگرانی خود کر رہے تھے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم احمد شاہ کے مشکور ہیں، پچھلے سال ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 44 ملک تھے، اس سال فیسٹیول میں 142 ممالک کے فنکار شریک ہوئے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگلے سال 190 ممالک سے لوگ آئیں گے، یہ کانسرٹ احمد شاہ اور سندھ حکومت کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔ میوزیکل کانسرٹ میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی کامیابی پر چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کو شیلڈ پیش کی اور اجرک و سندھی ٹوپی کے تحفے سے نوازا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں