جناح ٹاؤن نے جناح کالونی اور جمشید روڈ میں سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر کا کام مکمل کرلیا

جناح ٹاؤن نے جناح کالونی اور جمشید روڈ میں سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر کا کام مکمل کرلیا

کراچی: جناح ٹاؤن یوسی 4 فاطمہ جناح کالونی، جمشید روڈ میں سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا اس سے ٹاؤن کی سطح پر بنیادی انفرااسٹرکچر کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسّمیع نے تعمیراتی کام کے دوران موقع پر موجود رہتے ہوئے منصوبے کے معیار، رفتار اور شفافیت کا تفصیلی جائزہ لیا اور محکمہ بی اینڈ آر کے ایکسیئن اعجاز عالم سمیت متعلقہ افسران کو ترقیاتی کاموں کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت اور پائیدار بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسّمیع نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے اور سڑکوں کی بہتری ٹاؤن کی مجموعی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کی حدود میں ترقیاتی کام مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر یونین کونسل میں یکساں ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیئرمین جناح ٹاؤن نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور نگرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر یوسی چیئرمین راؤ عاطف شبیر، وائس چیئرمین ضیاء الحق درویش، کونسلر راؤ کاشف اور چیئرمین کوآرڈینیٹر عمیر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں