چیئرمین آباد کی بلڈر ملازم پر فائرنگ واقعے کی مذمت،موثر کارروائی کا مطالبہ
کراچی: چئیرمین آباد محمد حسن بخشی کی گارڈن ویسٹ میں بلڈر کے ملازم پر بھتہ خوروں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں دن دہاڑے بھتہ خوروں کی فائرنگ سے بلڈر کا ملازم زخمی ہوا۔
حسن بخشی نے کہا کہ پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت کاروائی یقینی بنائے،کراچی میں بھتے کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔
چئیرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھتہ خوروں کیخلاف مؤثر کاروائی کریں۔
