پاک فوج اندرونی و بیرونے تمام چیلینجز سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے: فیلڈ مارشل

پاک فوج اندرونی و بیرونے تمام چیلینجز سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے: فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیرژن کا دورہ کیا گوجرانوالہ آمد پر چیف آف ڈفینس فورسز کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔

چیف آف ڈفینس فورسزکو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ مشق اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا۔فیلڈ مارشل نے فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی صورتحال کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ میں تیزی،درستگی،حالات کا بروقت ادراک اور فوری فیصلہ سازی بنیادی تقاضے ہیں۔ پاک فوج اندرونی و بیرونے تمام چیلینجز سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں