وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان؛ نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘ جاری

وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان؛ نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘ جاری

نیاں نغمہ تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں ’’پاک سرزمینیو‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا، جو تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے

نغمے میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح فوج کی دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔

ملی نغمے میں خون کے آخری قطرے تک  وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم بھی شامل ہے۔

نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست  خراجِ تحسین پیش  کیا گیا ہے۔

آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت و جرات مندانہ کردار کو نغمے میں خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے میں ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی سراہا گیا ہے۔ وطن سے محبت اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا  ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں