کونسل ایمپلائیز سے سروس رکارڈ طلب، ہیلیکاپٹرز کریش ہونےکا امکان
کراچی: سندھ لوکل گورنمنٹ کے کونسل ملازمین سے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کراچی کے مختلف ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے مختلف ٹاؤنز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا
پی اے سی کے حکم کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤس ٹاؤن پلاننگ نے ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کیں جس کے بعد مختلف اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے ٹاؤنز کو مراسلہ جاری کیا۔
دستاویزات کی تصدیق کے لیے آفر لیٹرز، میڈیکل سرٹیفکیٹس، اپاائنمنٹ آرڈر، جنوری 2013 سے بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ، آڈٹ شدہ تنخواہ کے بلز، تعلیمی سرٹیفکیٹ، عہدہ، پیرنٹ کونسل، موجودہ کونسل اور ماہانہ تنخواہ کا ریکارڈ طلب کیا گیا جبکہ پینشنرز سے گزشتہ پانچ سالوں کا پنشن اور لائبلٹیز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پی اے سی نے ملازمین کی تنخواہیں آن لائن کرنے کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو لکھا تھا جس کے بعد کونسل ملازمین کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
