چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن کا وائس چیئرمین کے ہمراہ مختلف یو سیز کا دورہ

چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن کا وائس چیئرمین کے ہمراہ مختلف یو سیز کا دورہ

کراچی: چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹاؤن کی مختلف یونین کمیٹیوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر یو سی چیئرمینز،وائس چیئرمینز، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،فوکل پرسن کلک عثمان غنی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نے ٹاؤن حدود میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں، صفائی ستھرائی کی صورتحال اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد اہم مقامات کا معائنہ کیا جن میں بورڈ آفس روڈ یو نین کمیٹی نمبر 01،فائن سی این جی یو نین کمیٹی نمبر 03،کاٹھور پارک یو نین کمیٹی نمبر 03،سر سید نالایو نین کمیٹی نمبر 04 اور ناظم آباد پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر مختلف مقامات شامل ہیں۔

چیئرمین سید محمد مظفر نے بورڈ آفس روڈ کی نئی تعمیر مکمل ہونے کے بعد تفصیلی جائزہ لیا اور کوالٹی ورک پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سڑک کے اطراف صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کو بھی فعال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے۔فائن سی این جی کے اطراف ٹریفک صورتحال، صفائی اور انفرااسٹرکچر کے حوالے سے جائزہ لیا۔ چیئرمین نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

چیئرمین نے کاتھور پارک میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری کام کی رفتار اور معیار کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو ہرے بھرے اور معیاری پارکس فراہم کرنا ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ٹاؤن کی ہر یو سی میں ترقیاتی و انتظامی بہتری ہماری ذمہ داری ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، بہتر سڑکیں اور فعال پارکس دینا ہمارا مشن ہے، تمام افسران اور عملہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرے تاکہ عوام کو فوری اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے کہاناظم آباد ٹاؤن کی بہتری اور عوامی سہولیات کے لیے ہم چیئرمین سید محمد مظفر کی قیادت میں ایک جامع حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ تمام یونین کمیٹیوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جا رہی ہے اور ہر شعبے میں شفافیت اور معیار ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں