سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف علاقوں بڑی میں کارروائیاں،12 دہشتگرد گرفتار
کراچی: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی’را‘سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، را کے دہشتگردوں سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصاویر اور ویڈیو بھی برآمد ہوئیں۔دہشتگردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں جبکہ فیصل آباد سے دہشتگرد دانش اور بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔
ترجمان ترجمان کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق عادل نام کی بھارت سے آپریٹ فیس بک آئی ڈی کی مدد سے دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، دہشتگرد سکھ دیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا تھا۔دہشتگردوں کو بھارتی ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی، دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
