چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے گٹر ڈھکن انسٹالیشن مہم کی شروع کردی

چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن نے گٹر ڈھکن انسٹالیشن مہم کی شروع کردی

کراچی: چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے آج صبح گٹر ڈھکن انسٹالیشن مہم کی براہِ راست نگرانی سے اپنے مصروف دن کا آغاز کیا۔ گزشتہ رات ٹاؤن بھر میں ہنگامی بنیادوں پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، جنہیں یہ واضح ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ منگھوپیر ٹاؤن کی حدود میں ایک بھی گٹر ایسا موجود نہیں ہونا چاہیے جس پر ڈھکنا نصب نہ ہو۔ اس سلسلے میں چیئرمین نے تمام سپروائزرز اور فیلڈ اسٹاف کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کا حکم دیا، تاکہ کسی بھی مقام پر گٹر کا ڈھکن غائب ہونے کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کی جا سکے۔

ٹاؤن آفس میں ایک خصوصی کمپلین سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی فزیکل اور آن لائن شکایات کو فوری رجسٹر کیا جاتا ہے اور متعلقہ ٹیموں کو ہنگامی طور پر روانہ کیا جاتا ہے۔ کمپلین سینٹر میں جدید ریکارڈنگ سسٹم اور رپورٹنگ رجسٹر متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے ہر شکایت کی پیش رفت چیئرمین کو براہِ راست رپورٹ کی جاتی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت—چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور—کی واضح ہدایات ہیں کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کھلے گٹروں کا مسئلہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ منگھوپیر ٹاؤن کے ہر محلے اور ہر گلی میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔”

مزید برآں چیئرمین نے بتایا کہ گزشتہ روز ان کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں شہر کی مجموعی صورتحال اور منگھوپیر ٹاؤن میں جاری مہم پر خصوصی تبادلۂ خیال ہوا۔ میئر اور ڈپٹی میئر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا:

“چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم خود بھی جلد ٹاؤن کا دورہ کریں گے اور مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ آپ کو جتنے بھی گٹر ڈھکن چاہیے ہوں گے، وہ فراہم کیے جائیں گے۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں—ہم سب مل کر منگھوپیر ٹاؤن کو بہترین، محفوظ اور ماڈل ٹاؤن بنائیں گے۔”

میئر کراچی کی مکمل حمایت کے بعد چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے تمام شعبہ جات، خصوصاً انجینئرنگ، سینیٹیشن،  اور کمپلین سیل کو ہدایت کی کہ مہم کی رفتار مزید بڑھائی جائے، شہریوں کی شکایات کو فوری طور پر نمٹایا جائے اور جہاں بھی ڈھکن غائب ہو وہاں ترجیحی بنیادوں پر تنصیب کی جائے۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے دن بھر مختلف یونین کونسل  کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے سے کارکردگی رپورٹ لی، فیلڈ ورک معائنہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سنے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد منگھوپیر ٹاؤن وہ علاقہ ہوگا جہاں کوئی ایک بھی گٹر کھلا نظر نہیں آئے گا۔ ہم عوام کو ایک محفوظ، صاف، جدید اور ترقی یافتہ ماحول دینے کے لیے پوری سنجیدگی اور مستقل مزاجی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ مہم اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری گٹر پر بھی محفوظ ڈھکن نصب نہیں ہو جاتا۔”

چیئرمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شکایات کے اندراج میں کوتاہی نہ کریں، ہر مسئلہ فوری طور پر ٹاؤن انتظامیہ تک پہنچائیں، کیونکہ منگھوپیر ٹاؤن کی بہتری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں