میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا حسن علی ہوتی مارکیٹ کا دورہ
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حسن علی ہوتی مارکیٹ کے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی، مشیر مالیات کے ایم سی گلزار ابڑو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ کام کو ہر صورت 30 دسمبر سے قبل مکمل کیا جائے۔کام میں غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔میئر کراچی کی متعلقہ محکموں کو رفتار تیز کرنے اور معیار برقرار رکھنے کی ہدایت
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔مارکیٹ کے انفراسٹرکچر کی بہتری سے تاجروں اور عوام دونوں کو فائدہ ہوگا۔ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سب سے اہم ہے۔
