چیئرمین کی کوششیں رنگ لے آئیں،عوام کی سہولت کے لئے ماڈل ٹاؤن آفس میں نادرا میگا سینٹر کا قیام
کراچی: ماڈل کالونی ٹاون میں نادرا میگا سینٹر کے قیام کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے آفس میں منعقد ہوئی۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کی جانب سے عوام کے لیے ایک اور تحفہ۔ ٹاون میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی نے عوام کی خدمت کے لیے ماڈل ٹاؤن کی حدود میں نادرا کے میگا سینٹر کے قیام کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں ٹاؤن کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد۔
تقریب میں ڈی جی نادرا عامر علی خان، ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان، ایم پی اے محمد فاروق فرحان، ڈائیریکٹر نیٹ ورک نادرا محمد سہیل، ڈائریکٹر آپریشنز نادرا مقصود علی، امیر ضلع جماعت اسلامی محمد اشرف، وائس چیئرمین ماڈل ٹاؤن فیصل باسط اور نادرا اور ٹاؤن کے دیگر اہم افراد شریک ہوئے۔
اس معاہدے کے مطابق علاقے میں ٹاؤن کے دفتر کے ساتھ نادرا کا ایک جدید اور وسیع میگا سینٹر قائم ہوگا۔ اس میگا سینٹر میں 30 ون ونڈو کاؤنٹرز موجود ہوں گے، یہ سینٹر روزانہ 2,500 سے 3,000 درخواست گزاروں کو خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ یہ سینٹر ہفتے میں 6 دن، 24 گھنٹے کام کرے گا، اور یہاں جدید ایئر کنڈیشننگ کے ساتھ 1000 افراد کے لئیے کشادہ انتظارگاہ بھی موجود ہوگی۔
اس کے علاوہ، میگا سینٹر میں مختلف سہولیات مثلاً وراثتی سرٹیفکیٹ، پاک آئی ڈی، تھیلیسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس اور بزرگ شہریوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز بھی مہیا کیے جائیں گے۔یہ میگا سینٹر نہ صرف علاقے کے شہریوں کے لیے سہولت فراہم کرے گا، بلکہ اس سے عوامی خدمت اور معیار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
چیئرمین ٹاون میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کا عزم حافظ نعیم الرحمان کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا، اور مستقبل میں بھی مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
