چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن نے شریف آباد میں پیور بلاک کا کام مکمل ہونے پر سڑک کا افتتاح کردیا
کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر 2 شریف آباد اسٹریٹ کا پیور بلاک کے ذریعے مکمل ہونے پر اسٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کوآرڈینٹر صغیراحمد انصاری یو سی چیئرمین حافظ ارشاد اور وائس چیئرمین اسد نیازی ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
افتتاح کے بعد عوام سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں ترقیاتی سفر دن بدن آگے بڑھ رہا ہے۔یو سی چیئرمین حافظ ارشاد اور وائس چیئرمین اسد نیازی کی بھرپور دلچسپی، نگرانی اور مسلسل جدوجہد کے باعث آج ایک اور سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔ شریف آباد اسٹریٹ کو اعلیٰ معیار کے مطابق پیور بلاک کے ذریعے مکمل کرنا عوامی خدمت کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔ ہم تمام یونین کمیٹیوں میں ترقیاتی کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کا مقصد عوام کو صاف، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے، تاکہ شہریوں کو سہولت، آسانی اور بہتر ماحول میسر آسکے۔
یو سی چیئرمین حافظ ارشاد اور وائس چیئرمین اسد نیازی نے بھی چیئرمین ٹاؤن فراز حسیب کی خصوصی توجہ اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ شریف آباد اسٹریٹ کا پیور بلاک کام شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت ہے، اور مزید ایسی بہتری کے کام بھی جلد مکمل کیے جائیں گے۔
