گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل نے سابق میونسپل کمشنرعبدالحمید سہاگ کی بحالی کا مطالبہ کردیا
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن کونسل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا اجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس، ڈائریکٹر کونسل سلیم احمد صدیقی،اراکین کونسل، خواتین کونسلرز،یوسی چیئرمین اور تمام محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی (عام)اجلاس مورخہ 02 دسمبر 2025 بمقام ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گلبرگ کے کونسل ہال میں منعقدہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادو کی تفصیل یہ ہے آج کا یہ اجلاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کو میونسپل کمشنر گلبرگ ٹاؤن میں اپنے فرائض مسلسل سرانجام دینے کے لیے سندھ حکومت سے پرزور اپیل کرتا ہے،اراکین نے کونسل کی جانب سے گلبرگ ٹاؤن میں 12 سڑکیں فوری طور پر بنانے کی سندھ حکومت سے درخواست،گلشن میں ہونے والے المناک حادثے میں انتقال ہو جانے والے بچے ابراہیم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اجلاس میں پیش کی گئی تمام قراردادیں متفقہ طور سے منظور کرلی گئیں۔
آخر میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں سڑکوں کی تعمیر پیور بلاک اور پارکوں کی تزئین و آرائش کہ کام آٹھوں یوسیوں میں جاری ہیں واٹر اور سیوریج کی لائنیں جو کہ ہماری ذمہ داری نہیں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور میر کی ذمہ داری ہے ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور انہوں نے تمام یوسی چیئرمینوں اور افسران کو خصوصی ہدایت دی کہ کھلے مین ہولو کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ کسی بھی غیر ممکن حادثے سے بچا جا سکیاور کونسل اراکین اور تمام محکمہ جاتی افسران و عملے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور عوام کو بلدیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ رکھنے پر زور دیا اور آخر میں خصوصی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
