کراچی شہر ان کے حوالے ہے جن کو شہر کی پرواہ ہی نہیں: سیف الدین ایڈووکیٹ
کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی لہولہان ہے، شہر ان کے حوالے ہے جن کو شہر کی پرواہ ہی نہیں۔
کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی لہولہان ہے، شہر ان کے حوالے ہے جن کو شہر کی پرواہ ہی نہیں۔
نیپا چورنگی پر میڈیا سے خطاب میں سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہر میں ہرجانب خون ہی خون ہے ان بچوں کا جو گٹر میں گرکر جانبحق ہوتے ہیں، ان لوگوں کا جن کو ڈکیتی میں قتل کیا جاتاہے اور ان کو جن کو ڈمپر کچل دیتا ہے۔
سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شہر کا براحال ہے،سڑکیں اور پارکس تباہ ہیں، معصوم بچا تو گیا مگر حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی عیان کرگیا۔