کسی بھی منصوبے میں تاخیر،لاپرواہی یا غیر معیاری کام برداشت نہیں کیا جائے گا:چیئرمین گڈاپ

کسی بھی منصوبے میں تاخیر، لاپرواہی یا غیر معیاری کام برداشت نہیں کیا جائے گا:چیئرمین گڈاپ

کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کی زیرِ صدارت گڈاپ ٹاؤن آفس میں محکمہ جاتی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف محکموں کے افسران نے جاری ترقیاتی منصوبوں،ٹیکسز اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

اجلاس میں سڑکوں کی تعمیر، سیوریج لائنوں کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس، واٹر سپلائی، صفائی ستھرائی اور دیگر جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افسران نے چیئرمین اور میونسپل کمشنر کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کام شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمارے پختہ عزم کی واضح مثال ہیں۔ کسی بھی منصوبے میں تاخیر، لاپرواہی یا غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔تمام محکمے اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ تمام شعبے باہمی کوآرڈینیشن بہتر بنائیں اور فیلڈ ورک میں تیز رفتار پیدا کریں۔ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے تاکہ کاموں میں شفافیت، معیار اور تیزی برقرار رہے۔

ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ نے ٹیکس ریکوری کے نظام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایڈورٹائزمنٹ ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کی گئی ہے۔ فیلڈ اسٹاف کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹیکس ریکوری میں تاخیر یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہمارا مقصد ریونیو میں اضافہ کرکے ٹاؤن کے ترقیاتی منصوبوں کو مضبوط مالی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر دیگر محکمہ جاتی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں