لیاقت آباد ٹاؤن کی یوسی 4 میں میٹرنیٹی ہوم کا افتتاح، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے میونسپل کمشنر دریاخان پتافی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سائرہ کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام لیاقت آبادمیٹر نیٹی ہوم یونین کمیٹی نمبر 04 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا،اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری،چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 4 عبید احمد خان،وائس چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 4 طلحہ حسیب ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے میونسپل کمشنر دریاخان پتافی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سائرہ کے ہمراہ لیبر روم، آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ، ویٹنگ ایریا، میڈیکل اسٹاف اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔چیئرمین فراز حسیب نے کہامیٹر نیٹی ہوم کا مقصد علاقے کی ماؤں اور بچوں کو بہترین، معیاری اور بر وقت صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ٹاؤن انتظامیہ اس مرکز کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ عوام کو صحت، صفائی اور طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سائرہ نے کہامیٹر نیٹی ہوم کا افتتاح شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ چیئرمین فراز حسیب اور ان کی ٹیم عوامی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے اور صحت کے شعبے میں ان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ ہم اس مرکز کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔
میونسپل کمشنر دریا خان پتافی نے کہا کہ ادارے میں عملے کی بہتری، ادویات کی فراہمی، صاف ستھرے ماحول اور شعور اجاگر کرنے کے لیے اضافی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ یہ مرکز علاقے کے لیے ایک مکمل صحت بخش سہولت ثابت ہو۔عوامی سہولت اور فلاح و بہبود کے سلسلے میں ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ڈاکخانہ چورنگی پر فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، اس کیمپ میں شہریوں کو بلا معاوضہ مختلف فوری تشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں،فری بلڈ ٹیسٹ،فری شوگر لیول ٹیسٹ دیگر بنیادی میڈیکل ٹیسٹ ان تمام طبی سہولیات کا مقصد علاقے کے عوام کو صحت کے حوالے سے فوری، مفت اور معیاری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
چیئرمین فراز حسیب نے مزید کہا کہ یہ کیمپ عوام کے لیے صحت کی سہولیات کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کی عملی کوشش ہے، اور آئندہ بھی مزید فری کیمپس لگائے جائیں گے۔
