ایمبولینس کو راستہ دینا ہر شہری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے: منصور احمد شیخ

ایمبولینس کو راستہ دینا ہر شہری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے: منصور احمد شیخ

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی جانب سے، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید کھوسہ اور ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے بھرپور اشتراک سے  صدر میں مین فیلڈ اسٹریٹ پر شہر کی پہلی ”ایمبولینس لائن” قائم کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کے باوجود ایمرجنسی خدمات خصوصاً ایمبولینسوں کو بروقت راستہ فراہم کرنا ہے تاکہ مریضوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک ِ پیر محمد شاہ،وائس چیئرمین صدر ٹاؤن عبدلرحمن موتی والا،میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن فہد عباسی،مارکیٹ کے عہدیداران و دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ:“ایمبولینس کو راستہ دینا ہر شہری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ ہم نے شہر کی پہلی ایمبولینس لائن قائم کر کے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، امید ہے کہ عوام اور ٹریفک پولیس اس نظام کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کریں گے۔ صدر ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کی سہولت کے لیے مزید ایسے اقدامات کرتی رہے گی۔

میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن فہد عباسی نے کہا کہ:“ایمبولینس لائن کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھا۔ ہمیں ایسے عملی اقدامات کرنے ہوں گے جن سے انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔ انتظامیہ کی بھرپور معاونت جاری رہے گی اور ہم اس منصوبے کو دیگر اہم علاقوں تک توسیع دینے پر بھی غور کر رہے ہیں۔”ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ:“ٹریفک پولیس ایمبولینس لائن کو مؤثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی اور شہریوں کو آگاہی بھی دی جائے گی کہ وہ اس مخصوص لائن کو ہرگز بلاک نہ کریں۔ہمارا ہدف ہنگامی صورتحال میں ایک بھی قیمتی جان ضائع نہ ہونے دینا ہے۔”آخر میں چیئرمین صدر ٹاؤن نے کہا کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور ٹریفک پولیس باہمی تعاون سے شہری سہولت کے مزید منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور جلد مزید اقدامات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں