افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملے میں 3 چینی شہری ہلاک
افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق تاجک حکام کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کی رات افغانستان سے تاجکستان کے جنوب میں ایک چینی کمپنی پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے جوکہ چینی کمپنی کے ملازمین تھے۔
تاجک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تاجکستان سرحدی علاقوں میں امن، استحکام اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے، لیکن افغانستان کے اندر موجود مجرمانہ گروہوں کی تخریبی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔
تاجکستان نے دہشت گرد حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکام سے ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد پر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
