وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف 26 سے 27 نومبر تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم عزت مآب شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ سرکاری دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی، شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہونگی، اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کیا جائے گا، جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں حصہ ڈالے. گا۔
