غزہ پر حملے میں 24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت

غزہ پر حملے میں 24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

غزہ سٹی، دیرالبلاح، رفاہ اور نصیرات میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسپتال، اسکول اور پناہ گاہیں بھی مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جبکہ شدید غذائی بحران کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہے۔

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہریوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔یہ حملے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قوانین کے تحفظ کو یقینی بنائے۔پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں