دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک
دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی ائیر فورس نے تصدیق بھی کردی ہے۔
بھارتی ائیر فورس نے دبئی ائیر شو کے دوران مقامی طور پر تیار ہونے والے لڑاکا طیارے تیجس کے گر کر تباہ اور پائلٹ کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ائیر شو میں مظاہرے کے دوران گرا۔حادثہ 2 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا۔
