وزیراعلیٰ سندھ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی این ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر افسران  بھی شریک تھے۔

اے ڈی بی کے وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی شامل ، پروجیکٹ آفیسرز حامد خان اور عدنان علی بھی شریک

اجلاس میں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا ریڈ لائن منصوبے کے مسائل حل ہونے پر بریفنگ۔ریڈ لائن پر کام دوبارہ شروع ہونے پر وزیراعلیٰ کا اظہار اطمینان

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام کیلئے اے ڈی بی کے منصوبے خوش آئند ہیں، ایشین بینک سندھ حکومت کا دیرینہ، قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے۔ٹرانسپورٹ، پانی، موسمیاتی تحفظ اور انفراسٹرکچر میں پائیدار اقدامات جاری رکھیں گے۔منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے ایشین بینک وفد کو ریڈ لائین منصوبے کی تمام رکاوٹیں دور کرنے اور کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں