امریکی صدر نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

امریکی صدر نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا

عشائیہ  تقریب میں ایلون مسک اور کرسٹیانو رونالڈو نے بھی شرکت کی۔

امریکی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سعودی ولی عہد کو  وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے، سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں، ہم سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

امریکی صدر  نے واضح کیا کہ مشرق وسطی میں دیرپا امن قائم کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، موجودہ صورتحال میں غزہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے۔حماس کی جانب سے مزید یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی خاندانوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

امریکی صدر کے خطاب کے بعد سعودی ولی عہد نے بہترین مہمان نوازی پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے امریکا کےساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کےلیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دیدی جس کے تحت سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے، سعودی عرب امریکا سےتقریبا 300 ٹینک بھی خریدے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں